16 جنوری 2012 - 20:30

طالبان کےمذاکراتی وفد میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

ابنا: قطر میں امریکی حکام سے طالبان کے مذاکراتی وفد میں دوسرے نمبر کی شخصیت عبدالعزیزالرحمان احمدی نامی پاکستانی کی ہے۔عبدالعزیزالرحمان کےبھائی رشید احمدی کوئٹہ میں طالبان کے ایک مدرسے کےسربراہ ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے والد طالبان کے سرغنہ ملاعمر کی مالی امداد کرتے ہیں ۔ رپورٹ کےمطابق عبدالعزیزالرحمان افغانستان میں طالبان کی حکومت کے زمانے میں ابوظہبی میں افغانستان کےسفیر تھے جبکہ ان کے بھائی جدہ میں طالبان کے قونصلرتھے۔.......

/169